پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لئے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے حسنین خالد سنپال

Published on August 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لئے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسئین کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری کو شکست دیں پاکستان کو پولیو فری بنانا ہرشہری کا مشن ہونا چاہیے جس کے لئے ہم نے بھر پور محنت کرنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کے لئے کام کرنے والی ٹیمیں اور محکمے پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں ہمیں بحثیت ایک پاکستانی اور ذمہ دار شہری ان ان ٹیموں اور محکموں کے ساتھ تعاون کرنا ہے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے بچا سکیںانہوں نے کہاہے کہ 22اگست سے شرو ع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت کے افسران اور فیلڈ عملہ بھر پور اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 22اگست سے شروع ہونےو الی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرزصاحبان،سی ای او ہیلتھ مہار اختر حسین،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی، سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسرا ن نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ مہار اختر حسین،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی نے 18اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مہم 22اگست تا26اگست تک جاری رہے گی حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 6لاکھ27ہزار114 بچوں انسداد پولیو ویکسئین کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لئے 2564موبائل ٹیمیں 141فکسڈ ٹیمیں اور 66ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے اور اس سلسلہ میں پولیس حکام نے مکمل انتظامات کئے ہیں ان ٹیموں کی نگرانی کے لئے بھی افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے اور وہ خود بھی فیلڈ میں موجود رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ قومی اہمیت کا معاملہ ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کمی کو تاہی نہیں ہو گی اور اس جذ بہ سے اس مہم کو مکمل کرنا ہے کہ ہم پولیو فری پاکستان کی منز ل حاصل کر سکیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes