دھوئیں کے باعث فیصل آباد میں سموگ کا راج‘ شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

Published on November 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ تحفظ ماحولیات کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث فیکٹریوں‘ بھٹہ خشت سے اٹھنے والے اور گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں کے باعث فیصل آباد میں سموگ کا راج‘ حدنگاہ کم ہونے سے ٹریفک کے بہاﺅ میں شدید مشکلات کا سامنا، سموگ کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے۔تفصیل کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات کی پراسرار خاموشی اور دھواں چھوڑنے والی ملوں‘ فیکٹریوں اور کارخانوں کے ساتھ ساتھ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹہ خشتوں کیخلاف موثر کارروائی نہ ہونے اور کاشتکاروں کی طرف سے فصلوں کی باقیات کو جلانے کی وجہ سے سموگ میں اضافہ ہو گیا اور آج صبح سے ہی سموگ کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے اور سموگ سے شہری گلے‘ سانس کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ آنکھوں میں جلن کی وجہ سے بیمار ہو کر ہسپتالوں کا رُخ کرنے لگے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ آلودگی مانپنے والا فیصل آباد میں نصب کیا جانیوالا آلہ بھی ایک سال سے غیر فعال ہے۔ شہر بھر کی اکثر فیکٹریوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث غیر معیاری ایندھن استعمال کیا جا رہا ہے اور محکمہ تحفظ ماحولیات مذکورہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں‘ بھٹہ خشت اور گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں کیخلاف موثر کارروائی نہ کر سکا۔ شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحولیات کو دھواں چھوڑنے والوں کیخلاف موثر کارروائی کی جائے تاکہ سموگ کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes