بشارالاسد کی حامی فورسزنے باغیوں کے زیرقبضہ علاقے پر بڑا حملہ کر دیا

Published on July 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 497)      No Comments

333
دمشق  (یواین پی ) شامی فورسز اور لبنان کے شیعہ عسکری گروہ حزب اللہ کے جنگجوؤں نے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع الزبدانی کے علاقے پر بڑا حملہ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کی حامی فورسز کو فضائی مدد بھی دستیاب ہے۔ اس حملے کے جواب میں باغی دارالحکومت دمشق پر وقفہ وقفہ سے شدید شیلنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حزب اللہ کی کوشش ہے کہ لبنانی سرحد کے قریب واقع اس علاقے سے باغیوں کو پسپا کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ اس علاقے پر 2011ء سے باغیوں کا قبضہ ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق باغیوں کی شیلنگ کے نتیجہ میں دمشق میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جب کہ متعدد عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy