فیصل آباد: پسند کی شادی کرنے والے دلہا کی سالی کے ہاتھوں پٹائی

Published on June 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

فیصل آباد: (یواین پی) فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والے دلہا کی شامت آگئی،عدالت میں پیشی پر آئے تو سالی نے مار مار کے درگت بنا ڈالی، قمیض بھی پھاڑ دی۔ پولیس والوں نے بھی خوب تماشا دیکھا۔فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والے شخص کی سالی کے ہاتھوں پٹائی، چند روز قبل شادی کرنے والا دلہا، دلہن سمیت عدالت میں پیشی کیلئے آیا تو دلہن کے گھر والوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ سالی نے نئے نویلے بہنوئی کی دھلائی کرتے نا صرف کپڑے پھاڑے بلکہ پولیس کے حوالے بھی کردیا۔ دلہن کے گھر والوں کا مؤقف ہے کہ دلہن گھر سے 16 تولے زیور لے کر فرار ہوئی ہے۔ موقع پر موجود شہریوں نے دلہے میاں کو چھڑوانے کی کوشش کی مگر کسی کی ایک نا چلی اور پولیس اہلکاروں نے بھی ایکشن فلم کا خوب نظارہ لیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme