ڈپٹی کمشنر کیپٹن اور ڈی پی او کا 12 ربیع الا ول کے  دیپالپور اوکاڑہ میں جلوسوں کے روٹس کا معائنہ

Published on October 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے 12 ربیع الا ول کے تحصیل دیپالپور ،رینالہ خورد اور اوکاڑہ میں جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا انہوں نے روٹس کی سیکیو رٹی اور روٹس پر صفائی ستھرائی کے معاملات بھی دیکھے اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے سرکاری اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ادارے 12 ربیع الا و ل کی تقریبات کے لئے اقدامات کو اپنی ڈیوٹی سے بڑھ انجام دیں 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں انتظامات میں کوئی کمی یا کو تاہی نہیں ہونی چاہیے جلو س کے روٹس پر پینے کے پانی ،بجلی اور کیبل کی لٹکتی ہوئی تاروں کو اونچا کرنے اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں پانی کا چھڑ کاو¿ کیا جائے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس شیڈول جاری کرے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题