ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا انسداد پولیو مہم کے پہلے دن انسداد پولیوٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ

Published on August 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا انسداد پولیو مہم کے پہلے دن انسداد پولیوٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی اور انسداد پولیو ورکرز کو شاباش دی انھوں نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ہر شخص میدان عمل میں اپنا کردار ادا کرے پولیو کے لا علاج مرض کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے لیے جس محنت لگن ذمہ دارانہ رویہ اور فرض شناسی کی ہم سے توقع کی جا رہی ہے ہمیں اس سے بھی بڑھ کر کام کرنا ہے ہر بچہ انتہائی اہم اور انمول ہے والدین بچوں کو اس خطرناک اور لاعلاج مرض سے بچانے کے لئے محکمہ صحت کی انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ٹرانزٹ پوائنٹس پر آنے والے والدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا تعاون اور مثبت رویہ نہ صرف انسدادِ پولیو کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتا ہے بلکہ انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کی ضمانت ہے۔انہوں نے ٹرانزٹ پوائنٹس پر ویکسئین کیرئیر،آئس پیک،بچوں کی انگلی پر نشان لگانے والے مارکر کی کوالٹی بھی چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ٹرانزٹ پوائنٹس پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسدا دپولیو ویکسئین کے قطرے بھی پلائے اور ان کی انگلی پر نشان بھی لگائے گئے ہیں انہوں نے یونین کونسل 90 میں انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے والی ٹیموں کا ریکارڈ چیک اور ٹیموں کی جانب سے دروازوں پر کی گئی مارکنگ بھی چیک کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes