پاکستان دنیا بھر میں آبادی کے لحاظ سے چھٹا بڑا ملک، رپورٹ

Published on November 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) آبادی میں اضافے کی روک تھام کے لئے قائم ٹاسک فورس نے سفارشات سپریم کورٹ میں پیش کر دیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ عوام کی آگاہی کے لیے سفارشات الیکٹرک اور پرنٹ میڈیا میں مشتہر کی جائیں۔پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادی کی روک تھام کے لیے قائم ٹاسک فورس کی سفارشات سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی ہیں، عدالت نے یہ سفارشات مشتہر کرنے کا حکم دیدیا ہے، اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تیس سال میں پاکستان کی آبادی دوگنا ہو جائے گی، ملک میں پانی کم اور پینے والے زیادہ ہوں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں آبادی کے لحاظ سے چھٹا بڑا ملک ہے جبکہ آبادی بڑھنے کی شرح 2.4 فیصد ہے۔ ٹاسک فورس نے سفارش کی ہے کہ وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورس 31 دسمبر تک قائم کی جائیں۔مانع حمل اشیاء کے استعمال اور بارآوری سے متعلق درست اعداد وشمار کا نظام مرتب کیا جائے۔ 30 جون 2019ء تک تمام چھوٹے بڑے مراکز صحت پر خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات مہیا کی جائیں۔نجی میڈیکل شعبہ، این جی اوز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز ترجیحی بنیادوں پر مانع حمل خدمات دیں۔ مرد موبلائزر مردوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے مشورے دیں۔ٹاسک فورس نے تجویز کیا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے پروگراموں کو بے نظیر انکم سپورٹ جیسے پروگراموں سے منسلک کر کے مالی ترغیبات دی جائیں۔وفاقی حکومت آبادی کنٹرول پروگرام کے لئے پانچ سالوں کے لیے سالانہ 10 ارب روپے مختص کرے، صوبے آئندہ 5 سالوں کے لئے اپنے بجٹ میں 50 فیصد اضافہ کریں۔مانع حمل اشیاء کے استعمال میں اضافے کے لئے رقوم مختص کی جائیں، خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے لئے قانون سازی کی جائے۔ کم عمری کی شادیوں کو روکنے کے لئے قانون سازی کی جائے۔آبادی کی روک تھام کے لئے ذرائع ابلاغ کے ذریعے تشہیر کی جائے۔ سکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں آبادی میں اضافے کی وجہ سے ملک کو درپیش مسائل سے متعلق مضامین شامل کیے جائیں۔مقامی طور پر مانع حمل اشیاء کی تیاری پر ترغیب دی جائے، علما اور خطبا کا تعاون ازحد ضروری ہے، 2015ء میں علماء کے مشترکہ اعلامیہ کا پرچار کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes