الیکشن 2018: پی ٹی آئی نے سندھ سے امیدواروں کا اعلان کردیا

Published on June 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 641)      No Comments

کراچی(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات کیلئے سندھ سے قومی اورصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے نام سامنے لے آئی۔الیکشن 2018 میں قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کے ناموں کی پہلی فہرست میں ایم کیوایم چھوڑکرپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والےعامرلیاقت کا نام شامل نہیں۔قومی اسمبلی کیلئے گیارہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ سندھ کے اجلاس میں کیا گیا۔شاہ محموداین اے221،عارف علوی این اے 247 ، علی زیدی این اے 244اورلیاقت جتوئی این اے 234سے پی ٹی آئی کے امیدوارہوں گے۔سندھ اسمبلی کے17حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا جس کے مطابق عمران اسماعیل پی ایس111 اور حلیم عادل شیخ پی ایس 99 سے انتخاب لڑیں گے۔الیکشن کب اور کیسے؟۔۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے جس کیلئے امیدوار 2 سے 6 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن امیدواروں کے ناموں کی فہرست سات جون کو جاری کرے گا جبکہ 14 جون کوکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آخری دن ہوگا۔امیدواروں کے خلاف اپیلیں 19 جون کوکی جا سکیں گی جن پر فیصلے 26 جون تک ہوں گے۔ 27 جون کو لسٹ جاری ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 28 جون کو واپس لیے جا سکیں گے جبکہ 29 جون کو انتخابی نشان جاری کردیے جائیں گے ۔سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کے مطابق فوج کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا۔ نگران حکومتیں آنے کے بعد ان سے مشاورت کی جائے گی۔الیکشن کمیشن غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو جائزہ کی اجازت دے گا۔ان پر کوئی قدغن نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog