عالمی مارکیٹ میں خام تیل 48 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ گیا

Published on January 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 813)      No Comments

123نیویارک (یو این پی) پنجاب بھر میں پیٹرولم بحران نے عوام کو شدید کوفت میں مبتلا کر دیا ہے تاہم دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران خام تیل ایک ڈالر 17 سینٹ کمی سے 48 ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 47 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے اور آئندہ چند روز میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تنزلی کا شکار ہیں جس کے باعث حکومت پاکستان نے بھی ملک بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران یکم فروری سے مزید 5 روپے فی لیٹر کمی کا عندیہ بھی دے رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy