میٹرک کا رزلٹ کب آئے گا؟حتمی تاریخ کا اعلان ہوگیا

Published on August 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد بورڈ سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان31 اگست کو کریں گے۔  میٹرک کے رزلٹ کی تاریخ کا اعلان،تمام تعلیمی بورڈ کو تاریخ میں اضافے کا اجازت نہ ملے۔ کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ سالانہ نتائج 31 اگست کو جاری ہونگے، پرچوں کی مارکنگ کیلئے سنٹرز بڑھا دیئے گئے ہیں۔پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز کے اجلاس میں تاریخ میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس کو رد کردیا گیا ہے۔تمام بورڈز میٹرک کا رزلٹ 31 اگست کو جاری کرینگے۔.واضح رہے کہ قبل ازیں   فیصل آباد تعلیمی بورڈز کے تحت ستمبر کے دوسرے ہفتے میڑک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنے پر غور کیا گیا تھا، نتائج کی تاریخ پر غور  کے لئے تعلیمی بورڈز کا اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں امتحانات کی مارکنگ کا سٹیٹس چیک کیا گیا،باہمی مشاورت سے میٹرک کے نتائج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme