ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے ڈسٹرکٹ پولیوایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی

Published on August 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے ڈسٹرکٹ پولیوایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اورمقررہ اہداف اور حاصل کئے گئے ٹارگٹس کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنرز صاحبزادہ محمد یوسف،محمد عمر مقبول،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرشعیب الرحمن،ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین اور دیگر افسران کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو انسداد پولیوکی جاری مہم کی دوہری مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ اہداف کے حصول کے لئے جذبہ کے تحت فرائض انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل ورکرز کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔انہوں نے عالمی ادارہ صحت کی نشاندہی پر ہیلتھ اتھارٹی کے افسران کو فوری اصلاح کی تاکیدکی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes