ملتان(یو این پی )تعلیمی بورڈ ملتان نے امتحانات انٹرپارٹ ون 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ، جس میں57.13فیصد طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی۔ اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان سید حیدرعباس گردیزی نے بتایا کہ مجموعی طورپر54827امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں 31323 امیدوارپاس ہوئے،انہوں نے بتایا کہ ریگولر طلباء وطالبات میں پاس ہونے کی شرح 58.93فیصد جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات میں 41.34فیصد رہی،حیدرعباس گردیزی نے بتایا کہ انٹرپارٹ ون 2016ء امتحانات میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے مجموعی طورپر چارکیس درج کیے گئے جن کی انکوائری کرکے چاروں کیسز میں سزا سنادی گئی۔