بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریاں، چین مدد کو پہنچ گیا

Published on August 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

بیجنگ ،/اسلام آباد (یواین پی) پاکستان میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریاںپر چین مدد کو پہنچ گیا ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ چین کی سیلاب متاثرین سے دلی تعزیت، سوگوار خاندانوں، زخمیوں کے ساتھ ہیں، پاکستان میں سیلاب، بھاری جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگایا ہے،چین اور پاکستان سچے دوست اور آہنی بھائی ہیں، ہم قدرتی آفات میں ایک دوسرے کی مدد کو ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سی پیک تعاون کے تحت 4 ہزار خیمے، 50 ہزار کمبل، 50 واٹر پروف کینوس فراہم کیے ہیں، چین ہنگامی انسانی امداد کی مزید کھیپ فراہم کرے گا، چین 25 ہزار خیمے اور دیگر اشیاء جلد از جلد پاکستان بھیجے گا،چینی ریڈ کراس سوسائٹی ہلال احمر پاکستان کو 3 لاکھ ڈالر نقد ہنگامی امداد فراہم کرے گی، چین آفات کی روک تھام، تخفیف اور موسمیاتی تغیر کے خلاف دوطرفہ تعاون کو فروغ دیتا رہے گا،امید ہے کہ پاکستانی حکومت اور دنیا کی مدد سے سیلاب متاثرین کی مشکلات کم ہو سکیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题