خلیفہ اوّل سیّدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وصال5جنوری کومذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

Published on January 4, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)خلیفہ اوّل سیّدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وصال5جنوری جمعہ بمطابق 22جمادی الثانی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ملک بھر میں جلسوں،سیمینارزاور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علماء کرام،خطیب حضرات،مشائخ عظام اور مقررین خطاب کریں گے۔فیصل آباد سمیت ملک بھر کی جامع مساجد میں جمعۃا لمبارک کے اجتماعات میں علماء کرام و خطیب حضرات خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی حیات مبارکہ، سیرت و کردار،ایثار و قربانی سمیت دین اسلام کیلئے عظیم خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے خراج عقیدت پیش کریں گے۔حضرت ابوبکر صدیق ؓکی خلافت 632ء سے 634ء تک جاری رہی آپ ؓ نے 22جمادی الثانی کو وفات پائی آپ کو حضور نبی کریم ؐ کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy