گو نواز گو‘‘ کہنا جمہوری حق ہے، مریم نواز سن لیں کسی گلو بٹ نے تشدد کیا تو چھوڑیں گے نہیں،عمران خان

Published on October 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 492)      No Comments

99
نواز شریف ڈیڑھ کروڑ ووٹ لینے کا دعوی کرتے ہیں ،جلسے میں 20 فیصد بھی لے آئیں تو مان جائیں گے کہ دھاندلی نہیں ہوئی
پاکستانیوں وعد ہ کرو ظلم کے سامنے نہیں جھکو گے ڈٹ کا مقابلہ کروگے کیونکہ جو معاشرہ ظلم کیخلاف آواز نہیں اٹھاتا وہاں جنگل کا قانون آ جاتا ہے
کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے سارا سال محنت کر کے کپاس اگاتے ہیں لیکن جب فروخت کرتے ہیں تو اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے
ظالم ملک لوٹ رہے ہیں ، عوام تعلیم ،علاج سے محروم ہیں قرضے عوام دیتے ہیں اور عیاشی حکمران کر رہے ہیں،وقت آ گیا ہے کہ اس نظام سے چھٹکارے کیلئے نیا پاکستان بنائے ،ہم ملک میں بہترین بلدیاتی نظام لیکر آئیں گے ، گاؤں کی سطح تک مفت انصاف فراہم کرینگے ،میانوالی میں جلسے سے خطاب
میانوالی(یو این پی) عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کو چلینج کیا کہ میاں صاحب اس سے 20 فیصد افراد کا جلسہ کر دیں، مان لیں گے دھاندلی نہیں ہوئی۔ کہتے ہیں ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ لگانے والوں پر تشدد کرنا قانون کیخلاف اور غیر جمہوری ہے کسی نے تشدد کیا تو اس کو چھوڑیں گے نہیں ’’گو نواز گو‘‘ تک دھرنا ختم نہیں ہوگا، نواز شریف کو چیٹنگ کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا لاہور کے بعد میانوالی میں جلسے کا فیصلہ ایک وجہ سے کیا جب مجھے ووٹ نہیں پڑ رہا تھا تو میانوالی والوں نے مجھے اسمبلی پہنچایا آپ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا، انہوں نے کہا میانوالی کے لوگوں کیلئے پیغام لیکر آیا ہوں کہ ہم اب ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے ظالم جابر کے سامنے کھڑا ہونا ہو گا کیونکہ جو قوم ظلم کا مقابلہ نہیں کرتی وہ مر جاتی ہے۔ جو معاشرہ ظلم کیخلاف آواز نہیں اٹھاتا وہاں جنگل کا قانون آ جاتا ہے، عمران خان نے کہا گو نواز گو کا نعرہ غیر جمہوری نہیں ہے، شریف خاندان گو نواز گو کہنے پر لوگوں کو کیوں مارتے ہیں۔ گو نواز گو کہنے والوں کو مارنا غیرجمہوری ہے، عمران خان نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ دھرنا اس وقت تک ختم نہیں ہو گا جب تک گو نواز گو نہیں ہوتا،انہوں نے کہا کہ جب قوم جاگ جائے پھر کوئی راستے میں رکاوٹ نہیں آ سکتی کسی گلو بٹ نے گو نواز گو کے نعرے لگانے والوں پر تشدد کیا تو اسے نہیں چھوڑیں گے،انہوں نے کہا کہ کسانوں کا آج معاشی قتل ہو رہا ہے نواز شریف میانوالی میں آ کر کسانوں کا حال دیکھو کسان بیچارا سارا سال محنت کر کے کپاس اگاتا ہے، عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کو چیلنج کیا کہ میاں صاحب اس سے 20 فیصد افراد کا جلسہ کر دیں مان لیں گے دھاندلی نہیں ہوئی، پنجاب پولیس کا حال اور خیبرپختونخوا پولیس میں فرق نظر آئے گا ہم نے پنجاب پولیس کو ٹھیک کرنا ہے گلو بٹ نہیں بنانا، ہم ملک میں بہترین بلدیاتی نظام لیکر آئیں گے ، گاؤں کی سطح تک مفت انصاف فراہم کرینگے ، ظلم کے نظام کیوجہ سے ہمیشہ طاقت ورجیت جاتا ہے، ایک دن لوگ میانوالی میں تعلیم حاصل کرنے آئیں گے۔ میانوالی میں اسکولوں کے حالات ٹھیک نہیں کیڈٹ اسکول بنانے کیلئے بھی لڑوں گا۔ عمران خان نے کہا وقت آ گیا ہے کہ اس نظام سے چھٹکارے کیلئے نیا پاکستان بنائے کیونکہ ظالم ملک لوٹ رہے ہیں ، عوام تعلیم ،علاج سے محروم ہیں قرضے عوام دیتے ہیں اور عیاشی حکمران کر رہے ہیں،میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے لاہور کے بعد میانوالی میں جلسہ عام کا فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ میانوالی والوں نے انہیں سب سے پہلے اسمبلی میں پہنچایا، جو قوم ظلم کا مقابلہ نہیں کرتی وہ ختم ہوجاتی ہے، ’’گو نواز گو‘‘ کوئی غیر قانونی نعرہ نہیں ، اگر کوئی ’’گو عمران گو‘‘ کہے تو انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوگی، اگر نواز گو کے نعرے پر نواز شریف اور شہباز شریف لوگوں پر تشدد اتر آئے ہیں، جو بھی ’’گو نواز گو ‘‘ پر تشدد کرے گا وہ قانونی نہیں، مریم نواز سن لیں کہ اگر کسی گلو بٹ نے نعرہ لگانے والوں پر تشدد کیا تو وہ اسے نہیں چھوڑیں گے، وہ اسے جیل پہنچا کر دم لیں گے، نواز شریف نے انتخابات میں ڈیڑھ کروڑ ووٹ لئے ہیں اب اپنے جلسے میں اس کا 20 فیصد بھی لے آئیں تو وہ مان جائیں گے کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی، ہم یہ کبھی برداشت نہیں کریں گے کہ لوگ ووٹ کسی کو دیں اور کامیاب کوئی دوسرا قرار دے دیا جائے،عمران خان نے کہا کہ وہ کسانوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ جس طرح بھارتی حکومت اپنے کسانوں کی مدد کرتی ہے اسی طرح ہم بھی کسانوں کی مدد کریں گے۔ ہمیں پنجاب کی پولیس کو گلو بٹ بنانے کے بجائے اسے ٹھیک کرنا ہے۔ قوم نے پرانے پاکستان کے بجائے نئے پاکستان کا فیصلہ کرلیا ہے، ہم وہ پاکستان بنائیں گے جہاں عوام کو ایم این اے اور ایم پی اے کے پیچھے بھاگنا نہیں پڑے گا، ملک میں ایسا بلدیاتی نظام ہوگا جہاں عوام کے ٹیکس کے پیسے ان ہی کی فلاح پر ان ہی کے ذریعے خرچ کئے جائیں گے، غریب کسان اور مزدوروں پر کوئی ظلم نہیں کرسکے گا، وہ اس وقت تک دھرنے سے نہیں نکلے گے جب تک ’’گو نواز گو‘‘ نہیں ہوگا، ہم نے نواز شریف کو دھاندلی کرتے پکڑ لیا ہے۔ نواز شریف تھوڑا ہمت اور پکڑیں ابھی استعفیٰ نہ دیں قوم جاگ رہی ہے، اب گھر گھر انقلاب آگیا ہے،اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم قوم کو ان کے حقوق کیلئے جگا رہے ہیں اور دھرنے نے اس سلسلے میں بہت اہم کام کیا ہے، یہی وجہ سے ہے کہ ملک میں وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہورہا ہے، دھرنوں ہی کی وجہ سے انقلاب گھر گھر پہنچا اورآج ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ بچے بچے کی زبان پر آگیا ہے یہ گالی نہیں، جمہوری معاشرے میں نعرہ لگانا ہر ایک کا بنیادی حق ہے لیکن گزشتہ روز وزیر آباد میں نعرہ لگانے والے کو مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی نے تشدد کا نشانہ بنایا جو کہ غیر جمہوری تھا۔،مریم نواز اور شہباز شریف نے گزشتہ روز جس طرح کی بات کی وہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے اور اسی کو بادشاہت کہتے ہیں جس کے خلاف ہم لڑرہے ہیں،میانوالی ان کا آبائی حلقہ ہے اور اسی شہر سے وہ پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اس لئے انہوں نے کراچی اور لاہور میں جلسہ عام کے بعد میانوالی جانے کا فیصلہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy