سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امداری کاروائیوں کیلئے فوج بھیجنے کا فیصلہ

Published on August 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امداری کاروائیوں کیلئے فوج بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سندھ ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں فوج بھیجی جائے گی۔ دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امداری کاروائیوں کیلئے فوج بھیجنے کی منظوری دے دی ہے، سندھ ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور جنوبی پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں امداری کاروائیوں کیلئے فوج بھیجی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ چاروں صوبائی حکومتوں نے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کرنے کی ریکوزیشن وزارت داخلہ بھجوائی، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو حتمی منظوری کیلئے ارسال کی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes