وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا

Published on February 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments
جدہ (زکیر احمد بھٹی) کشمیری بہت جلد آزادی حاصل کریں گے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ غلام نبی بٹ ایک متحرک شخص ہیں کشمیر کمیٹی جدہ کے ممبر کے طور پر انھوں نے اچھا کام کیا ۔ ان کی کمی محسوس ہوتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے کشمیر کمیٹی جدہ کےممبر غلام نبی بٹ کے اعزاز میں دئیے گئے الوداعی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیے کا اہتمام کمیٹی کے رکن اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے راہنما سردار اقبال یوسف نے کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی قونصل جنرل جدہ شائق بھٹو تھے۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری طویل عرصے سے اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں ان کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور کشمیر جلد آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ کشمیر میں ہونے والے مظالم ناقابل بیان اور ناقابل برداشت ہیں ۔ کشمیر کمیٹی نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے ہر فورم پر آواز کو بلند کیا ہے ۔ کشمیر کمیٹی کے سینئر ممبر اور متحرک رکن غلام نبی بٹ نے کمیٹی میں کشمیر کے لیے بہترین کام کیا ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی اور ان کی کمی کو محسوس کیا جائے گا۔ ہم سب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی غلام نبی بٹ کو پاکستان میں کامیاب و کامران کرے اور ان کو وہاں بھی کشمیر کی آزادی کی آواز کو بلند کرنے کے مواقع میسر کرے۔ غلام نبی بٹ نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان اور میزبان تقریب کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے حوصلہ افزائی فرمائی۔ کشمیر کمیٹی کی بہتری کی لیے اس کے ممبران کی تعداد کو بڑھانے ، اس مین نوجوان لوگوں کو شامل کرنے اور خواتین کی نمائندگی کی بھی بات کی گئی۔ تقریب میں خصوصی طور پر پریس اتاشی جدہ قونصلیٹ ارشد منیر۔ کشمیر کمیٹی جدہ کے چئیرمین مسعود پوری، بزرگ صحافی محمد عامل عثمانی، راولپنڈی چیمبر کے سابق صدر اور معروف بزنس مین جلیل احمد ملک اور عامر غنی میر نے شرکت کی۔ دیگر جن شرکا نے اظہار خیال کیا ان میں پریس اتاشی ارشد منیر، کشمیر کمیٹی جدہ کے چئیرمین مسعود پوری، محمد عامل عثمانی، سردار اقبال یوسف شامل تھے۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes