ملک بھر میں بارشوں نے بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی دی

Published on August 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) ملک بھر میں بارشوں نے بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی دی دوسری طرف متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کے لیے فوج بھیجے کی منظوری دیدی گئی،سیلاب سے ایک ہزار سے زائد اموات ہزاروں ایکڑ رقبہ پر فصلیں سیاب کی نظر مال مویشی دریا برد کرڑوں انسان آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کا سیلاب نہیں آیا،بلوچستان میں تباہی، پی ٹی آئی انا اور ضد چھوڑ کر ملکی سلامتی کے لیئے ایک پلٹ فارم پر متحد ہوکر اس مشکل وقت میں ملک کو نکالیں، ایس ایم ایس،کیو آر کوڈ،وزیراعظم ریلیف فنڈ اکاونٹ میں عطیات جمع کرائے جا سکتے ہیں،اس وقت ہر پاکستانی کی مدد کی ضرورت ہے،ریجنل یونیں آف جرنلسٹس پاکستان(رجسٹرڈ) تحصیل رائیونڈ کے صدر رشید ا حمدصابر میڈیا سے اظہار خیال کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ، ملک بھر میں سیلابی صورتحال ہے،تاریخ میں اس طرح کا سیلاب نہیں آیا،بلوچستان میں تباہی ہی تباہی ہے،جبکہ بلوچستان میں 400 فیصد سے زائد بارشیں ہوئیں بارشوں اور سیلاب سے آدھا سندھ ڈوبا چکا اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں،سوات میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا،سیلاب زدگان کو اوورسیز پاکستانیوں کی امداد کی اشد ضرورت ہے،سوات میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلی سے اثرانداز ہونے والے 10ممالک میں پاکستان شامل ہے،ملک بھر میں سیلاب سے ایک ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں،،ادھر بارشوں اور سیلاب سے انتہائی تشویش ناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے،دریائے سوات پر واقع منڈا ہیڈورکس تباہ ہو گیا،خیبرپختوںخواہ کے ضلع چارسدہ سے انتہائی تشویش ناک اطلاعات موصول ہوئی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات اور لوئر دیر کے سیلابی ریلے میں منڈا ہیڈورکس بہہ گیا جس کے بعد ضلع چارسدہ، نوشہرہ اور شبقدر کے علاقے بڑے سیلاب کے خطرے سے دوچار ہو گئے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچانے کی خاطر اپنے گھر سے نکلیں اور حکومت کے مقرر کردہ کیمپوں میں منتقل ہو جائیں،اس سے قبل خیبرپختونخواہ کا ضلع نوشہرہ بھی سیلاب کی زد میں آنے کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی طور پر ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes