معذرو افراد منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں – غضنفر علی قادری

Published on November 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

معذور افراد کا بھی ملازمت پر اتنا ہی حق ہے جتنا کے صحتمند افراد کا  ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ
ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) چیئرمین ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی و ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ معذرو افراد منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور وہ بھی ان ہی مواقع اور عنایتوں کے مستحق ہیں جیسے کہ صحتمند ملازمین ہیں جبکہ معذور افراد کو معاشرے میں مساوی سلوک اور سہولیات و خدمات تک رسائی کا حق بھی حاصل ہے – ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کی روشنی میں معذور نوجوانوں کو مختلف سرکاری محکموں میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کیلئے انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا – انہوں نے کہا کہ خالی اسامیوں پر بھرتیاں اہلیت کی بنیاد اور صاف و شفاف طریقے سے ہونگی اور کسی سے بھی حق تلافی نہیں کی جائے گی – ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وصول کی گئی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد تمام معذور افراد کے انٹرویو لئے جا رہے ہیں جن میں سے اہل و قابل تعلیم معذور افراد کو کوٹہ سسٹم کے تحت نوکریاں دی جائیں گی جن کی فائنل لسٹ ریکورمینٹ کمیٹی کے تمام ممبران کی مشاورت سے فائنل کرنے کے بعد وہ لسٹ اعلی حکام کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی-

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题