ٹھٹھہ،خیمہ بستیوں کیلئے آئے ہوئے خیمے چوری ہونے لگے

Published on August 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی /حمید چند)ٹھٹہ میں سیلاب متاثرین کی کیمپوں میں سہولیات کی عدم موجودگی، ٹھیک طرح سے کھانے، پینے کا پانی اور صحت و صفائی کا فقدان۔ انتظامیہ اپنے فرائض منصبی سے غافل۔ خیمہ بستیوں کیلئے آئے ہوئے خیمے چوری ہونے لگے۔ متاثرین کے علاؤہ اچھے بھلے لوگ بھی امداد کی بھیڑ میں شامل۔ امدادی سامان کی لوٹ مار کے واقعات سے متعدد مددگار مایوسی کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق مکلی ٹھٹہ میں قائم سیلاب متاثرین کی خیمہ بستیوں میں غذا کی کمی، پانی اور صحت صفائی کے مسائل تاحال حل نہ ہو سکے دوسری جانب سرکاری اہلکاروں کی عدم دلچسپی اور نااہلی کی وجہ سے راشن کی تقسیم میں گھپلے ہونے کی شکایت۔ رات گئے انجان لوگ گوداموں سے خیمے چوری کرنے لگے اس کے علاؤہ تقسیم کاری عملہ کی کسی قسم کی تربیت اور راہنما اصول وضع نہ ہونے کی صورت میں شدید بد انتظامی دکھائی دیتی ہے۔ دوسری جانب کینجھر جھیل کے قریب تارا اسٹاپ علی بحر پر حیدرآباد سے امدادی سامان لیکر آنے والا ٹرک گائوں والوں نے لوٹ لیا۔ مددگاروں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سیلاب متاثرین کیلئے چندہ اکٹھا کیا اور امدادی سامان متاثرین کے حوالے کرنے کیلئے آرہے تھے تو راستے گاڑی کو لوٹ لیا گیا۔ انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کے واقعات کو روکنے کے ٹھوس اقدامات کریں بصورت دیگر کوئی مددگار متاثرین کی مدد و عیانت کیلئے ٹھٹہ نہیں آئے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes