کینولا کو پنجاب میں 20ستمبر سے 31 اکتوبر تک کاشت کیا جا سکتا ہے محمد آفتاب

Published on August 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کوملک میں خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے اورامپورٹ بل میں کمی کیلئے زیادہ سے زیادہ رقبہ پرتیل دار اجناس کاشت کرنے کی ہدات کی ہے۔ آئل سیڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ڈائریکٹر محمد آفتاب نے کہا کہ کاشتکار تیل دار اجناس کی منظور شدہ اقسام کاشت کر کے ملکی ضروریات پوری کرنے میں معاونت سمیت بھاری مالی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ توریا اے، اوریا انمول زائد خریف کی فصلیں ہیں جبکہ پیلا رایا، سرسوں، ڈی جی ایل، چکوال رایا، خانپور رایا موسم ربیع کی فصلیں ہیں۔ اس کے علاوہ کینولا اقسام میں پنجاب سرسوں منظور شدہ قسم ہے جسے پنجاب میں 20ستمبر سے 31 اکتوبر تک کاشت کیا جا سکتا ہے جبکہ زائد خریف کی فصلوں میں توریا اے کو 15ستمبر تک کاشت کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیل دار اجناس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے انہیں بر وقت کاشت کرنا اور صحت مند و صاف ستھرے بیج کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes