ضلعی انتظامیہ مقامی ڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرین کے لئے 7 ٹرک امدادی سامان بھجوا رہی ہے
اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ساؤ تھ پنجاب سمیت ملک بھر کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ مقامی غیر سرکاری تنظیموں اور مخیر حضرات کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرین کے لئے 7 ٹرک امدادی سامان بھجوا رہی ہے جس میں خشک راشن،خیمے،ترپال،چٹائیاں،چادریں،ادویات اور سلے ہوئے کپڑے شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے کئے گئے اقدامات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔جس میں تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان اور متعلقہ افراد نے شرک کی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لئے جس چیز کی ضرورت ہے اس کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں ضرورت کی چیزیں متعلقہ اضلاع کی ضرورت کے مطابق بھجوا ئی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لئے سب سے زیادہ ضرورت خیمے،ترپالوں،چٹائیوں اور سلے ہوئے کپڑوں کی ہے جس کے لئے تمام مخیر احضرات غیر سرکاری تنظیمیں اس امدادی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہا کہ یہ قومی سطح کی ایمر جنسی ہے جس کے لئے ہمیں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ہر شخص اپنے استطاعت کے مطابق امدادی کام میں حصہ لے