لاہور: ون ویلنگ کرتے ہوئے 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے

Published on August 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

لاہور(یو این پی)لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں ون ویلنگ کرتے ہوئے دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے، گھروں میں کہرام، والدین شدت غم سے نڈھال۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ محمود بوٹی کے قریب اس وقت پیش آیا جب ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سہیل اور کاکا شامل ہیں۔ پولیس نے ان کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog