سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دن رات کام کرنا ہو گا، بلاول بھٹو

Published on September 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

بغاوت میں 30سیکنڈ لگے تو تدارک میں بھی 30سیکنڈ لگنے چاہئیں، وزیر خارجہ
اسلام آباد (یواین پی) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کرنا ہو گا۔غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان میں بڑے رقبے پر تباہی مچائی ہے،مون سون کی بارشوں کا آغاز جون سے ہوا اور اختتام اگست میں ہوا،سیلاب سے سندھ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا متاثر ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو سیلاب سے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔سڑکیں پانی میں بہہ جانے سے لوگوں تک پہنچنے میں کچھ مشکلات ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy