ویمنز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اکتوبرسے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا

Published on September 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

پاکستان ویمنز ٹیم کے 2018 کے دورہ کے بعد سے بنگلہ دیش میں خواتین کا کوئی بین الاقوامی میچ منعقد نہیں ہوا ہے
ڈھاکہ (یواین پی) ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) کے زیر اہتمام ویمنز ایشیا کپ 2022آج یکم سے 16 اکتوبر تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹی 20 ٹورنامنٹ میں 7 ٹیمیں ٹی حصہ لیں گی۔2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد پہلا موقع ہو گا کہ سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم خواتین کے کسی بین الاقوامی میچ کی میزبانی کرے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ابھی تک اس ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے تاہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ان تفصیلات کی تصدیق کی ہے۔یہ ٹورنامنٹ یو اے ای میں ستمبر میں ہونے والے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2022کے بعد ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے گزشتہ ہفتے اپنا پہلا ویمنز فیوچر ٹور پروگرام جاری کیا، جس میں رواں سال اکتوبر کے پہلے دو ہفتے ویمنز ایشیا کپ کے لئے مختص کئے گئے تھے۔ ویمنز ایشیا کپ میں میزبان بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور یو اے ای کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ تمام ٹیمیں 27 اور 28 ستمبر کو بنگلہ دیش پہنچیں گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم کے 2018 کے دورہ کے بعد سے بنگلہ دیش میں خواتین کا کوئی بین الاقوامی میچ منعقد نہیں ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题