بھارتیہ جنتا پارٹی کی تاریخی کامیابی ، مودی کو وزیراعظم عمران خان ، پیوٹن اور نیتن یاہو کے مبارک باد کے پیغامات

Published on May 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی )بھارت میں ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل تقریبا مکمل ہو چکا ہے اوراب تک سامنے آنے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بی جے پی دوسری مرتبہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے جبکہ کانگریس کو شرمناک شکست کا سامنا ہے۔تاہم الیکشن میں کامیابی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات جاری کیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی لوک سبھا کی 543 میں سے 542 نشستوں پر 7مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی جس میں بی جے پی نے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق واضح اکثریت حاصل کر لی ہے ، حکمران جماعت کو اپنی دوبارہ حکومت بنانے کیلئے 272 نشستوں کی ضرورت تھی تاہم وہ اب تک انفرادی طور پر 298 سیٹیوں پر کامیاب ہو چکی ہے جبکہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر اب تک مجموعی طور پر 345 سیٹیں حاصل کر لی ہیں ۔بی جے پی کی مخالف جماعت کانگرنس کونہایت ہی دردناک شکست کا سامنا ہے اور انہوں نے صرف 53 سیٹیں ہی حاصل کی ہیں جبکہ ان کے اتحاد” یونائیٹڈ پروگریسیو الائنس “ نے مجموعی طور پر 97 سیٹیوں پر کامیابی سمیٹ لی ہے ۔ ان کے علاوہ اے ڈی ایم نے 36 ، شیو سینا نے 18نشستیں حاصل کر لی ہیں ۔غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد ‘نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس’ نے 337 نشستیں حاصل کیں جس کے مقابلے میں انڈین نیشنل کانگریس کے اتحاد ‘یونائٹیڈ پروگریسیو الائنس’ نے 93 نشستیں حاصل کیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد بی جے پی باآسانی مسلسل دوسری مرتبہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ نتائج کا اعلان آج رات یا کل متوقع ہے ۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد کا پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کو کامیابی پر مبارک باد پیش کرتاہوں ، مودی کے ساتھ خطے میں امن اور ترقی کیلئے کام کرنے کی خواہش ہے ۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹویٹر پر مودی کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میرے دوست آپ کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارک باد ،ایک ساتھ مل کر ہم انڈیا اور اسرائیل کی دوستی کو مزید مضبوط کریں گے ، شاباش میرے دوست ۔“
افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں ان کا کہناتھا کہ نریندر مودی آپ کو عوام کی جانب سے مضبوط مینڈیٹ ملنے پر مبارک ہو ، افغانستان کے عوام اور حکومت امن کے قیام اور تعاون کو مزید فروغ دینے تیار ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes