فلم ’’کالاطوفان‘‘ اور’’ سب مایا ہے ‘‘ کی افتتاحی تقریب 10 جنوری کو ہوگی

Published on January 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

 

ہدایت کار ساجد علی ساجد ،میوزک ڈائریکٹرسہیل راناجبکہ فلمسازشاہد بھٹی اور نعیم راول ہیں،ڈاکٹرخرم
لاہور(یواین پی)المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے دو نئی فلموں کی افتتاحی تقریب دس جنوری کوپنجابی کمپلیکس پلاک میں منعقد ہوگی گا افتتاحی تقریب میں شوبز سے وابستہ نامورقدآور شخصیات کو مدعو کیا جائے گا ان خیالات کا اظہارالمراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹربی اے خرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید بتایا کہ پنجابی فلم ’’کالاطوفان‘‘ اوراردو فلم ’’ سب مایا ہے ‘‘ کی افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کے لئے شوبز کی دنیا کے چمکتے ستاروں کوباضابطہ دعوت دی جائے گی دونوں فلموں کے ہدایت کار ساجد علی ساجد ،میوزک ڈائریکٹرسہیل راناجبکہ فلمسازشاہد بھٹی، نعیم راول ،فرحان ملک اور سعید علی خاں ہیں ’’کالاطوفان ‘‘کے مصنف واجد زبیری جبکہ ’’سب مایا ہے‘‘کی کہانی محمد کمال پاشا کی ہے افتتاحی تقریب کو دوبالا کرنے کے لئے گیت اور ڈانسنگ آئٹم سمیت نامور ستارے پرفارم کریں گے یہ ایک خوبصورت اور یادگار تقریب ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme