ٹھٹھہ ، مختلف بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں اچانک بند ،صارفین پریشان

Published on September 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

پہلی تاریخ کو اے ٹی ایم مشینیں کیوں بند ہوتی ہیں صارفین کا اعلی حخام سے نوٹس کا مطالبہ
ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ)ٹھٹھہ کے مختلف بینکوں میں نصب اے ٹی ایم مشینیں پہلی تاریخ کو خود بخود بند ہونے کی وجہ سے صارفین پریشان ہیں، پہلی تاریخ ہوتے ہی مختلف بہانوں سے بند کردی جاتی ہے۔ جو 10 تاریخ تک بند رہنے کے بعد 11 تاریخ سے اپنی اصل حالت میں کام شروع کر دیتے ہیں جو کہ صارفین کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ان کا کہنا تھا کہ اے ٹی ایم مشین پر بڑے حروف میں لکھا ہوا ہے کہ ان کی سروس 24 گھنٹے ہے لیکن پہلی تاریخ آتے ہی تمام سروس ہوا میں چلی جاتی ہے جس کی وجہ سے صارفین مختلف قسم کے چکر کاٹنے پر مجبور ہو جاتے ہیے اے ٹی ایم بینکوں نے مختلف بینکوں کے اعلیٰ حکام سے اس کارروائی کا نوٹس لیتے ہوئے صارفین کو پریشانی سے بچانے اور پہلی تاریخ سے مختلف طریقوں سے بند ہونے والی اے ٹی ایم مشینوں کو بحال کرکے صارفین کو پریشانی اور بینک کے چکروں سے بچانے کی درخواست کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog