ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

Published on September 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک ہزار 705 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 44 ہزارروپے ہو گئی ہے۔اُدھر 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题