حضرت امام حسین ؓ اور ان کے رفقاء کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

Published on September 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

حبیب آباد (یواین پی/رشید احمد نعیم) نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین ؓ اور ان کے رفقاء کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ مساجد اور امام بارگاہوں سمیت مختلف مقامات پر مجالس و خصوصی تقاریب کا انعقاد ہوا۔ ا مام بارگاہوں میں مجالس برپا ہوئیں اور کربلا کے واقعہ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ ماتمی جلوس بھی نکالے گے۔تفصیلات کے مطابق حبیب آباد میں حضرت امام حسین کے چہلم کے سلسلے میں شبیعہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس ملک تنویر حسین ساندہ کی حویلی سے برآمد ہو۔ا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پزیر ہوا۔جلوس میں سینکڑوں عزاداروں نے شرکت کرتے ہوے شہدا کربلا کی یاد میں سینہ کوبی اور نواحہ خوانی کی۔ ذاکرین نے مجالس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے کربلا کے میدان میں عظیم قربانی دی اور اسلام کا پرچم ہمیشہ کے لئے سربلند کردیا۔ امام حسینؓ کی لازوال قربانی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے اور کسی بھی قسم کے ناخوش گوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدا یت پر ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی ملک طارق اور چوکی انچارج حبیب آباد مہر اشفاق اور محرر چوکی عبدالمجید سندھوکی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔بہترین انتظامات پر متولی ملک تنویر حسین ساندہ نے پولیس اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme