قوم سیلاب میں پھنسی ہوئی ہے مگر عمران خان کو اپنی انا کی فکر ہے، مریم اورنگزیب

Published on September 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم سیلاب میں پھنسی ہوئی ہے مگر عمران خان کو اپنی انا کی فکر ہے ، عمران خان کی تحریک فسادات صرف کرپشن مقدمات سے بچنے کیلئے ہے ۔سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے بیان کے رد عمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے چار سال کیا کیا ، وہ پاکستان میں انصاف نہیں ، تحریک انصاف کا انتظامی نظام چاہتے ہیں ، ملک میں استحکام آرہا ہے ، پی ٹی آئی چیئرمین کی ملک کو سری لنکا بنانے کی سازش ناکام ہو چکی ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب میں ڈوبے جنوبی پنجاب میں بھی عمران خان کے سر پر شہبازشریف اور مریم نواز سوار ہیں،عمران خان سیلاب متاثرین عوام کو کچھ دینے کی بجائے اپنی جھوٹی سیاست کا پیٹ بھر رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes