نیپال زلزلہ ،بھارتی شہری کو نیپالی شہری نے موت کے گھات اتاردیا

Published on April 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

index
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) نیپال میں زلزلہ سے اموات پر خوشی کا اظہارکرنے والے بھارتی شہری کو نیپالی شہری نے موت کے گھات اتاردیا ۔رپورٹ کے مطابق کویت کے علاقہ حساوی میں بھارتی شہری اورنیپالی ایک ہی کمرے میں رہتے تھے جب نیپال میں زلزلہ آیا اور ہزاروں افراد موت کی وادی میں چلے گئے تو بھارتی شہری نے خوشی کااظہارکیا اورکہاکہ بہت اچھا ہوا سارا نیپال تباہ اورسارے نیپالی مرجائیں جس پر نیپالی نے طیش میں آکر بھارتی شہری کو چھری وارکے موت کے گھات اتاردیا۔نیپالی شہری نے تھانے میں گرفتاری پیش کردی اورسارا ماجرا پولیس کو سنا دیا ۔دریں اثناء کویت میں دومقتول شیخوپورہ کے رہائشی کلیم شہزاد اور راشدکی متیں پاکستان بھیج دی گئی ہیں قاتل اسماعیل اکرم کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے قاتل 4سال سے اقامہ نہ ہونے کہ وجہ سے غیر قانونی طورپر رہائش پذیر تھا معلوم ہوا ہے کہ قاتل نے مقتولین کو اقامہ لگوانے کے لئے پیسے دے رکھے تھے لیکن اس کا اقامہ تجدید نہیں ہورہاتھا جس پر تینوں میں جھگڑا ہوا تھا اور قاتل نے سوتے ہوئے ان پرچھریوں سے وار کردئیے جس سے دونوں جان بحق ہوگے ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیاہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog