سعودی سفیر کا 4 سالہ احمد اور اس کے والدین کو عمرے کی ادائیگی کیلئے بھیجنے کا اعلان

Published on September 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پشاور کے 4 سالہ احمد مصطفیٰ سے ملاقات کی۔جمع پونجی کے خرچ کے حوالے سے پوچھنے پر بچے نے بتایا کہ یہ رقم عمرے کیلئے جمع کر رہا تھا۔پشاور کے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی اور اب سعودی سفارتخانے نے بچے کو والد کے ہمراہ مہمان میں بنایا ہے۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے احمد مصطفیٰ اور اس کے والد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی سفیر نے 4 سالہ احمد اور اس کے والدین کو عمرے کی ادائیگی کیلئے بھیجنے کا اعلان کیا۔سعودی سفارتخانے کے مطابق بچے کے والد نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے ہر وقت اور ہر آزمائش میں ساتھ کھڑے رہنےپر مملکت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں 4 سالہ بچہ سیلاب زدگان کیلئے اپنی جمع کی گئی ساری رقم امدادی کیمپ جمع کراتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes