وزیراعلی پنجاب سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی ملاقات

Published on September 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

لاہور (یواین پی)وزیراعلی پنجاب پرویزالہی سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی ملاقات ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔پرویزالہی نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے برطانیہ کے تعاون کو سراہا۔ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارشی پانی کو محفوظ بنانے کا پراجیکٹ دوبارہ شروع کرنے کا بھی بتایا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،برطانیہ اور پنجاب حکومت کے درمیان تعلیم، صحت، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانیہ کے ہائی کمشنر نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔اس سے پہلے وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے محکمہ ماحولیات کے اینٹی سموگ سکواڈ کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلی آفس میں اینٹی سموگ اسکواڈ کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ چودھری پرویزالہی نے اینٹی اسموگ اسکواڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے گاڑیوں کے دھویں کی چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔چودھری پرویز الہی نے اینٹی اسموگ اسکواڈ کے عملے سے ملاقات بھی کی اور عملے کو محنت اور جذبے سے سرکاری فرائض کی انجام دہی کی تلقین کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题