سچائی تک رسائی یقینی بناناکالم نگاروں کافرض ہے ۔ایثاررانا

Published on December 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

امجداقبال ، عمرانہ مشتاق، صفیہ اسحق ،ضیاء الحق ، عنصرندیم ،روحی بانو،راشد لاہوری کے اعزاز میں تقریب wor
لاہور(یواین پی)ورلڈ کالمسٹ کلب کے ممبر سنٹرل ورکنگ کمیٹی ذبیح اللہ بلگن نے اپنے دفتر میں سینئر صحافی وکالم نگار امجداقبال ،سینئر صحافی وکالم نگار پروفیسر ڈاکٹر عمرانہ مشتاق،کالم نگاربیگم صفیہ اسحق،کالم نگار وشاعر ممتازراشدلاہوری ، کالم نگارضیاء الحق نقشبندی ،کالم نگارڈاکٹرعنصرندیم یوسف اور کالم نگارروحی بانوکھوکھرایڈووکیٹ کوورلڈ کالمسٹ کلب سے وابستہ ہونے پر ان کے اعزازمیں پروقار عصرانہ دیا جہاں انہیں باضابطہ طورپرخوش آمدید کہاگیا ۔مرکزی چیئرمین ایثاررانا،مرکزی وائس چیئرمین امان اللہ خاں اورمرکزی صدرمحمدناصراقبال خان مہمانان خصوصی تھے۔ مرکزی سینئر نائب صدر رابعہ رحمن ،سیکرٹری جنرل فاروق حارث العباسی ،نائب صدور عابدکمالوی ،ناصرچوہان ایڈووکیٹ ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی ،صوبائی آرگنائزرپنجاب منشاء قاضی ،صوبائی نائب صدورپنجاب کرن وقار اورممتازحیدراعوان بھی تقریب میں شریک تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایثاررانا ،امان اللہ خاں،امجداقبال ،ذبیح اللہ بلگن ، محمدناصراقبال خان اورفاروق حارث العباسی سمیت دوسرے مقررین نے ورلڈکالمسٹ کلب کے اغراض ومقاصد اورمنشور پرروشنی ڈالی۔ورلڈکالمسٹ کلب مختلف قومی ایشوزپرقومی اتفاق رائے کیلئے سیمینارزمنعقدکرے گاجبکہ کالم نگاری کے شعبہ میں آنیوالے طلبہ وطالبات کی تربیت کااہتمام کرے گا ۔ورلڈکالمسٹ کلب کے پلیٹ فارم سے اپنے ارکان کودرپیش مختلف مسائل کے پائیدارحل کیلئے اپنابھرپورکرداراداکیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ سچائی تک رسائی یقینی بنانااہل قلم ودانش کافرض اوراس کیلئے قلم قبیلے کامتحد ہوناخوش آئند ہے۔قلم قبیلے کواستحصال سے بچانا اوران کی معاشی مضبوطی ہماری تنظیم کابنیادی مشن ہے ۔مقررین نے مزیدکہا کہ کالم نگار اپنے قلم سے بدعنوانی سمیت معاشری برائیوں کوبے نقاب کریں۔ اس وقت عوام میں سیاسی شعوربیداراورانہیں بدعنوانی سے بیزار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی درست سمت رہنمائی کرنے کی اشدضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题