ٹھٹھہ، کارو گاؤں تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے علاقہ مکین

Published on September 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) دریائے سندھ کے کنارے، اتھرکی جاگیر کارو گاؤں 30 ہزار باشندوں پر مشتمل گاؤں حاجی یوسف کاتیار گاؤں گل محمد کاتیار گاؤں، حاجی اسماعیل کاتیار گاؤں، حاجی حیدر شاہ گاؤں، حاجی اسحاق سولنگی گاؤں جاموٹ موسیٰ ڈنڈال، حاجی محمد حسن ٹنڈو گاؤں۔ علاقہ مکین صاف پانی، بجلی، سڑکیں، قدرتی گیس، تعلیم، نکاسی آب کی تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور اس جدید دور میں بھی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لیکن کوئی ان کی مدد کرنے والا نہیں۔ اس حوالے سے کئی مقامی مکینوں کا کہنا تھا کہ یہ 30 ہزار کی آبادی پر مشتمل قدیم دیہات ہیں جو صاف پانی، تعلیم، صحت، روزگار، گیس، بجلی، سڑکیں، نکاسی آب کی تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں ہمارے گاؤں میں منتخب نمائندے ووٹ ڈالنے آتے ہیں اور بھاری حمایت کے ساتھ چلے جاتے ہیں اور پھر 5 سال تک نظر نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود ان کے گائوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو سکا، جس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی یہ بہت بڑی توہین ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ایم این اے ایاز علی شاہ شیرازی، ایم پی اے محمد علی ملکانی نے سجاول کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں پرامن زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme