اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آبادکلاس نہم کے نتائج کااعلان19 ستمبر کو کرے گا

Published on September 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد میٹرک پارٹ ون/کلاس نہم کے نتائج کا اعلان کا19 ستمبر کو کرے گاجبکہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہونے کے علاوہ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہوں گے لہٰذا جو ادارے یا افراد رزلٹ کی سی ڈی حاصل کرنا چاہیں وہ سی ڈی لینے کیلئے ایڈوانس بکنگ 16ستمبر 2022تک بورڈ کی نامزد کردہ بنک برانچزمیں فی سی ڈی200 روپے کی رقم جمع کرواکر کروالیں نیزجس بنک میں بکنگ کرائی گئی ہوگی نتائج کے دن سی ڈی بھی وہیں سے جمع کروائی گئی فیس کاچالان فارم دکھا کر حاصل کی جا سکے گی۔سیکرٹری بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ڈاکٹر سلیم تقی شاہ نے ابتایا کہ کمشنر فیصل آباد ڈویژن و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادزاہد حسین کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈنے امتحان کلاس نہم سالانہ 2022 کے نتائج کا اعلان 19ستمبر 2022کو صبح 10بجے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نتائج ایجوکیشن بورڈ فیصل آبادکی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہونے کے علاوہ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہوں گے جن کی قیمت 200 روپے فی سی ڈی مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کلاس نہم امتحان کی سی ڈیز کی بکنگ 16 ستمبر 2022 تک بورڈ کی نامزد کردہ بنک برانچز یو بی ایل کوتوالی روڈ فیصل آبادبرانچ اور یو بی ایل بورڈ برانچ میں کروائی جاسکتی ہے۔سیکرٹری بورڈ نے مزید بتایاکہ امتحان نہم کے نتائج کی سی ڈی 19 ستمبر 2022کو صبح 10 بجے اسی بنک سے ہی جمع کروائی گئی فیس کا اصل چالان فارم دکھا کر حاصل کی جا سکے گی جس بنک میں سی ڈیزکے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ کروائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy