کرکٹ کا دمکتا ستارہ غروب ، باؤنسر لگنے سے زخمی آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوزچل بسے ،دنیائے کرکٹ غم میں ڈوب گئی

Published on November 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

111
میری تمام ترہمدردیاں فلپ ہیوز کے خاندان کیساتھ ہیں،شاہد آفریدی
نوجوان بلے باز کی موت کا سن کر دلی افسوس ہوا،رکی پونٹنگ
فلپ ہیوز کیانتقال کی خبرنہایت افسوسناک ہے،مہیلا جے وردھنے
فلپ ہیوز کی خبر سن کر دھچکا لگا،وسیم اکرم کی ٹویٹ
فلپ ہیوز کے اہل خانہ اوردوستوں کیلیے دعاگو ہوں،یونس خان
سانحہ نے غم زدہ کردیا،فلپ کے خاندان کے لیے دعا گوہوں،گریم سمتھ
آج کرکٹ کے لیے بہت برا دن ہے،اے بی ڈویلیرز
سڈنی (یو این پی) باؤنسر لگنے سے زخمی ہونیوالے آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز دم توڑ گئے ہیں۔ فلپ ہیوز کی موت کی خبرسے دنیائے کرکٹ غم میں ڈوب گئی۔کرکٹ آسٹریلیاکے مطابق سڈنی کے سینٹ ونسٹ ہسپتال میں زیرعلاج فلپ ہیوز25سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔یادرہے کہ دو روز قبل فلپ ہیوز شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے ، آپریشن بھی کیاگیاتاہم اْن کی حالت سنبھل نہ سکھی اوردوروز زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق فلپ ہیوز کے سرپر گیند لگنے سے خون کا لوتھڑا ساجم گیاتھا اور وہ ہوش میں آہی نہیں سکے ، مصنوعی طریقے سے زندہ رکھاگیاتھا۔واضح رہے کہ شیفلڈ شیلڈ آسٹریلیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہوتاہے ، نیو ساؤتھ ویلز اور ساؤتھ آسٹریلیا کے درمیان میچ کے دوران انٹرنیشنل فاسٹ باؤلر سین ایبٹ کی گیند فلپ ہیوز کے سرپر لگی تھی جبکہ وہ ہیلمنٹ بھی پہنے ہوئے تھے ، گیند کی سپیڈ140کلومیٹرفی گھنٹہ تھی۔یواین پی کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ فلپ ہیوز کی موت کی خبر سن کر دھچکالگا، فلپ کے خاندان اور دوستوں کے لیے دعاگوہوں۔ سابق کپتان انتخاب عالم کاکہناتھاکہ وہ کرکٹ آسٹریلیا کے ایک دمکتے ستارے تھے اور یہ کرکٹ کی دنیا کے لیے بہت بری خبر ہے۔ ایڈم گلکرسٹ نے ٹوئیٹر پر لکھاکہ اْنہیں ہیوز کی موت کا یقین نہیں ہورہا۔ دنیائے کرکٹ کے کھلاڑیوں کی ٹویٹس ، آج کرکٹ کے لیے بہت برا دن ہے،اے بی ڈویلیرز، میری تمام ترہمدردیاں فلپ ہیوز کے خاندان کیساتھ ہیں،شاہد آفریدی،نوجوان بلے باز کی موت کا سن کر دلی افسوس ہوا،رکی پونٹنگ، فلپ ہیوز کیانتقال کی خبرنہایت افسوسناک ہے،مہیلا جے وردھنے،فلپ ہیوز کی خبر سن کر دھچکا لگا،وسیم اکرم کی ٹویٹ ، فلپ ہیوز کے اہل خانہ اوردوستوں کیلیے دعاگو ہوں،وسیم اکرم ،سانحہ نے غم زدہ کردیا،فلپ کے خاندان کے لیے دعا گوہوں،گریم سمتھ،شاہد آفریدی اور کرس گیل نے بھی فلپ ہیوز کی موت پر افسوس کااظہار کیا۔فلپ ہیوز نے اپنے کیئریئرکا واحد ٹی 20میچ اکتوبر 2014ء میں پاکستان کے خلاف کھیلا تھا۔ اْنہوں نے آسٹریلیا کی طرف سے پہلا ون ڈے 2013ء میں کھیلا اور 25ون ڈے میچز میں دو سینچریوں اور چار نصف سینچریوں کی مدد سے 826رنز بنائے جبکہ 2009ء میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ آنجہانی فلپ ہیوز نے 26ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس دوران تین سینچریوں ، سات نصف سینچریوں کی مدد سے 1535رنز بنائے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题