عبدالحکیم کرسمس ڈے پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ڈی پی او خانیوال 

Published on December 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

تمام چرچز کا داخلی وخارجی گیٹ ایک رکھا جائے جبکہ دوسرا گیٹ ایمرجینسی کے لئے مختص کیا جائیگا
عبدالحکیم (یو این پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد معصوم نے کہا ھے کرسمس ڈے پرسیکیورٹی کے انتظامات کئیجارھیہیں اس ڈے کے حوالے سے ضلعی پولیس کی جانب سیکیورٹی کے پیش نظر تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ھوئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ھے ضلع بھر کے تمام چرچز پر موجود اہلکاروں کو باقاعدہ بریف کیا گیا ھے کہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے نبھائیں گے۔اور الرٹ ہوکر ڈیوٹی دیں گے اس سلسلہ میں ایس ڈی پی اوز کو ھدایت کی گئی ھے ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو چیک کریں گے۔تمان چرچز پر کیٹگری وائز ڈیوٹی مامور ہوگی کل 90چرچز پر ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز اپر سبارڈینیٹ لوئر سبارڈینیٹ جنکی تعداد 10000سے زائد ھے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے اس حوالہ سے تمآم ملازمین کو بریف کیا گیا ھے دوران ڈیوٹی چرچ میں آنے والے ھرفرد کی چیکنگ بذريعہ میٹل ڈیٹیکٹر کی جائے تمام چرچز کا داخلی وخارجی گیٹ ایک رکھا جائے جبکہ دوسرا گیٹ ایمرجینسی کے لئے مختص کیا جائیگا اجنبی شخص کو چرچ کے اندر دآخلہ سے روکا جائیگا اس حوالہ سے ضلع بھر کے قومی رضاکار بھی خدمات سرانجام دیں گے اس کے تمام اہم چرچز کو بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی مدد سے مانیٹر کیا جائیگا تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو ڈی پی او خانیوال نے کہا ہے امن وامان رکھنا میرا مشن ھے اور اس مشن کو ہی آگے لیکر چلناھے

اشیاء خوردو نوش کی نئی قیمتوں کا تعین
عبدالحکیم (یو این پی)ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اشیاء خوردونوش کے نئے نرخ نامے مقرر کیے جس کیمطابق گھی اور گندم آٹا 20کلوگرام تھیلاحکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ریٹ‘چاول 386اوپن ریٹ‘چاول سپر کرنل کچی /پکی نئی 105روپے‘چاول سپرکرنل پرانی 110روپے‘چاول اری سکس 42روپے‘دال چنا باریک 104روپے‘دال چنا موٹی 108روپے‘دال ماش دھلی چمن 125روپے‘دال ماش دھلی غیر ملکی 95روپے‘دال مسور باریک 120روپے‘دال مسور موٹی 72روپے‘دال مونگ دھلی 108روپے‘چنا سیاہ موٹا 90روپے‘چنا سفید باریک لوکل 88روپے‘چنا سفید موٹا 110روپے‘بیسن 105روپے، سوجی ومیدہ 42روپے‘چینی ایکس مل ریٹ‘سرخ مرچ پسی ہوئی 240روپے‘گوشت چھوٹا 620روپے‘گوشت بڑا330روپے‘دودھ65روپے فی کلو‘دہی 70روپے کلو، روٹی 100گرام 5روپے فی عدد اور نان سادہ 120گرام 7روپے فی عددہونگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes