بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل

Published on September 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، آئندہ چند روز کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان، سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ، متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں ہفتہ سے بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں جس سے اگلے چار روز تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی۔حکام نے بتایا کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں11ستمبرکو داخل ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 14 ستمبر کے دوران اسلام آباد، لاہور،پشاور،چترال،دیر، سوات،کوہستان، شانگلہ،بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ اور باجوڑ میں بھی بارش متوقع ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes