پنڈی گھیب، ناجائز منافع خوروں نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کر دیا

Published on August 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

DALIN 2
پنڈی گھیب (یواین پی) ناجائز منافع خوروں نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کر دیا۔ انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ، ناجائز منافع خور چھا گئے۔ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی چاندی اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں و حکومتی ارکان نے لمبی تان لی۔ وزیر اعلی مانیٹرنگ سیل اچانک چھاپہ ماریں ، عوامی حلقوں کا پرزور مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے مہنگائی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف مہم کے دعوے دھرے کے دھرے ، پنڈی گھیب میں ناجائز منافع خور بازی لے گئے۔ مہنگائی کا شدید طوفان ناجائز منافع خوروں کے دلوں سے خوف خدا ختم ، مقامی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس۔ سبزیا ں ، فروٹ ، آٹا ، گھی ، چینی، گوشت اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، من مانے ریٹ وصول جبکہ دوکانوں سے ریٹ لسٹیں بھی غائب۔ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں ۔ مقامی انتظامیہ کے علم میں ہونے کے باوجود بھی پر اسرار خاموشی برقرار ۔ عوامی حلقوں کا وزیر اعلی پنجاب ، کمشنر روالپنڈی ، ڈی سی او اٹک سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کاروائی کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes