پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاء کپ کا فائنل (آج)کھیلا جائیگا

Published on September 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاءکپ کا فائنل آج (اتور) کے روز کھیلا جائے گا، مجموعی طور پر کھیلے گئے 14ایشیاء کپ ٹورنامنٹس میں ٹائٹل اپنے نام کرنے میں سری لنکاکا پلڑا پاکستان کے مقابلے میں بھاری ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک کھیلے گئے 14ایشیاء کپ ٹورنامنٹس میں پاکستان نی4،بھارت نے 10،سری لنکانے 11 اوربنگلہ دیش نی3 بارفائنل کھیلنے کااعزازحاصل کر رکھا ہے۔بھارت نے 7مرتبہ،سری لنکانی5مرتبہ اورپاکستان نے 2مرتبہ ایشیاء کپ جیتنے کااعزازحاصل کیا۔15 ویں ایشیاکپ کافائنل پاکستان اورسری لنکاکی کرکٹ ٹیموں کے مابین آج اتوار کے روز کھیلاجائے گا۔ پہلے ایشیاء کپ کافائنل 13اپریل 1984ء کوپاکستان اوربھارت کی ٹیموں کے مابین شارجہ میں کھیلاگیاجوبھارت نے پاکستان کو54رنزسے شکست دے کرجیتا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes