پیپلز پارٹی کے بعد نواز لیگ کی ویب سائٹ بھی ہیک کر لی گئی

Published on June 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

555
لاہور(یو این پی) پیپلز پارٹی کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کی امریکہ کی آفیشل ویب سائیٹ بھی ہیک کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ہیکرز متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ کی ویب سائٹ بھی ہیک کر لی ہے جس میں ہیکرز نے نواز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ ہیکرز کی جانب سے حکومتی ترقیاتی منصوبوں میٹرو سمیت دیگر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مسلم لیگ نواز کی ویب سائیٹ بھی اسی ہیکرز کے گروہ کی جانب سے ہیک کی گئی جنہوں نے پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ کو ہیک کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy