ہماری ویب رائٹرز کلب کے سرپرست اعلیٰ جناب پروفیسر سحرؔ انصاری صاحب کا نو منتخب عہدیداران کے لیے پیغام

Published on March 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

index

کراچی ( یواین پی) ہماری ویب ـ’رائٹرز کلب‘ کے سرپرست اعلیٰ جناب پروفیسر سحرؔ انصاری صاحب نے رائٹرز کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رائٹرز کلب کو قائم ہوئے ایک سال مکمل ہوا، اس ایک سال میں کلب کی سرگرمیاں قابل تعریف رہیں۔ میں کلب کی سالگرہ کے موقع پر ہماری ویب کی انتظامیہ خصوصاً جناب ابرار احمد کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ہماری ویب رائٹرز کلب ملک میں آن لائن لکھنے والوں کا اولین ادارہ ہے۔ جس نے آن لائن لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کر کے اردو ادب میں وسیع علمی مواد آن لائن فراہم کیا ہے۔ ہم فخریہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ آج اردو زبان میں آن لائن مواد کی کمی نہیں اور اردو میں آن لائن لکھنے والوں کی تعداد ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہے۔

پروفیسر سحرؔ انصاری نے کہا کہ میں نئی منتظمہ کے تمام عہدیداران کون دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ خاص طور پر رائٹرز کلب کے صدر ڈاکٹر رئیس صمدانی لکھنے کے ساتھ ساتھ علمی و ادبی سرگرمیوں میں جس قدر وقت دیتے ہیں وہ قابل قدر ہے۔ مجھے قوی امید ہے کہ کلب صمدانی صاحب کی سرپرستی میں علم و ادب کی ترقی کے مراحل طے کرے گا اور کلب اپنے مقاصد احسن طریقے سے حاصل کرنے میں کامیاب و کامران ہوگا۔ پروفیسر سحرؔ انصاری نے رائٹرز کلب کے لیے اپنی رہنمائی اور معاونت کو جاری و ساری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog