قانون کی پاسداری سب کے لیے لازم ہے قانون سے کوئی بالاتر کوئی نہیں۔ڈی پی او فرقان بلال

Published on September 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) اوکاڑہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او محمد فرقان بلال نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا، ڈی پی او آفس اوکاڑہ پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فرقان بلا ل نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ڈی پی او نے کہا کہ انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکارکے وژن کے مطابق امن وامان برقرار رکھنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ پولیس فورس میں محکمانہ سزا و جزا کا تصور عملی طور پر نمایاں کیا جائے گا ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور انچارج برانچز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی پی او نے کہا کہ انسپکٹرجنرل آف پولیس کا وڑن ہے کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کیا جائے کرائم کے خاتمہ کے لیے جدید سائنسی آلات کو زیر استعمال لایا جائے۔ تھانہ میں آنے والے ہر شہری کو عزت و احترام سے دیکھا جائے اورسائلین کی فوری دادرسی کرتے ہوئے میرٹ کی بالادستی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔جو پولیس افسرا ن وملازمین اعلیٰ کا ر کردگی کا مظاہر ہ کریں گے انہیں انعامات سے نوازا جائیگا اور جو دانستہ غفلت کا مظاہر ہ کریگا وہ محکمانہ سزا کا حقدار ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes