علماء کرام معاشرتی بگاڑ دور کرنے اور لوگوں کو اچھا شہری بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ثاقب خورشید

Published on August 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 634)      No Comments

16-8-2014 Flag Hosting
وہاڑی(یواین پی)ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ علماء کرام معاشرتی بگاڑ دور کرنے اور لوگوں کو اچھا شہری بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں تحریک پاکستان میں بھی علماء کرام نے مؤثر کردار ادا کیا اور اب ملک میں جاری فرقہ واریت کی آگ کو ٹھنڈا رکھنے میں بھی اپنی کوششیں تحریک پاکستان جیسے جذبہ سے جاری رکھیں یہ بات انہوں نے ٹی ایم اے وہاڑی میں علماء کرام کے ساتھ پرچم کشائی کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مولانا غلام قنبر عسکری ، مولانا قاضی محمد وہاج ، مولانا ادریس ضیاء مولاناحافظ ہارون رشید ، حافظ حبیب اللہ ، ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے رانا کلیم، ٹی ایم او میاں اظہر جاوید، ٹی او آئی اینڈ ایس شاہد سلیمی ، ٹی او آر راؤ نعیم خالداور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے علامہ قاضی محمد وہاج نے اس موقع پر کہا کہ وہاڑی کو فرقہ واریت سے پاک کرنے کے لیے یہاں تمام مکاتب فکر کے علماء کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ،مولانا غلام قنبر عسکری نے کہا کہ وہاڑی امن کا گہوارہ ہے اور اسے امن کا گہوارہ بنانے کے لیے علماء اہلسنت بریلوی، علماء اہل تشیع، علماء اہل حدیث، اور علماء دیوبند نے جو مشترکہ گلدستہ تشکیل دیا اس کی خوشبو نے فرقہ واریت کی بو کو ختم کردیا ہے مولانا ادریس ضیاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی کے علمائے کرام اور مسیحی زعماء نے ہمیشہ ہر موقع پر اتحاد اور رواداری کا ثبوت دیا اور شہریوں کو باہمی تعاون سے امن کا جو پیغام دیا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے مولانا ہارون رشید نے کہا کہ مادر وطن ہماری عزت و آبر اور عصمتوں کا امین ہے اور اس ملک میں امن کے لیے کسی قسم کی گروہ بندی، فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں جو بیج ہم آج بوئیں گے وہی ہماری آنیوالی نسلیں مستقبل میں کاٹیں گی اس لیے ہمیں وہ بیج بونا چاہیے جس پر ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کے سامنے شرمندگی نہ اٹھانی پڑے اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد نے بھی گفتگو میں حصہ لیا ۔قبل ازیں مولانا قاضی محمد وہاج ، مولانا ادریس ضیاء ، مولانا ہارون الرشید، مولانا غلام قنبر عسکری نے پرچم کشائی کی اور ٹی ایم اے آف سے ہمدرد چوک تک ریلی نکالی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy