تحریر۔۔۔ مقصود انجم کمبوہ
چینی نیشنل کانگرس کے ترجمان نے بھارت کا وہ مطالبہ کہ آزاد کشمیر کو سی پیک میں شامل نہ کیا جائے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت مخالفت کی بجائے سی پیک کا حصہ بنے اقتصادی راہ داری منصوبے کو رسہ کشی کا شکار نہ کرے یہ منصوبہ بڑا اقتصادی پاور ہاؤس ہے چین بیلٹ اورروڈ کے بغیر اس کی کامیاب تکمیل کا خواب شرمندہ تعبیرنہ ہوگا علاقائی روابط کو فروغ دینے کا یہ واحد منصوبہ ہے اقتصادی راہ داری منصوبے سے بھارت کو بھی فائدہ پہنچے گا جہاں تک اعتراضات کا تعلق ہے یہ ایک فطری عمل ہے اس کے باوجود دونوں ملک بات چیت کے ذریعے کوئی بہتر راستہ نکال سکتے ہیں یہ سچی حقیقت ہے کہ سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان کے لئے بلکہ پڑوسی ممالک کے لئے ایک نعمت مترقبہ ہے اس سے ہر ملک فیض یاب ہو سکتا ہے ایران نے اس منصوبے سے منسلک ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے وہ سمجھتا ہے کہ چاہ بہار بندر گاہ سے گوادر بندر گاہ کہیں بہتر ہے اس لئے اس نے پاکستان کو اپنے جذبات اور لگاؤ سے مطلع کر دیا ہے دنیا چاہتی ہے کہ سی پیک منصوبے سے اقتصادی راہداری کی کئی ایک کامیاب راہیں کھلیں گی اور پڑوسی ہی نہیں دیگر کئی ممالک اس سے فائدہ اُٹھا سکیں گے پاکستان کے ازلی دشمنوں کو یہ بات قطعی گوار ا نہیں کہ پاکستان اس منصوبے سے ایشیا کا اہم ترین اقتصادی ملک بن کر اُبھرے اسی لئے یہ ممالک اندر سے یک لخت ہو کر پاکستان کے اہم شہروں میں دہشت گردی اور مذہبی انتشار پھیلانے کی مزموم کوششوں میں مصروف ہیں بھارت نے سانحہ الیون سے خوب فائدہ اٹھا یا ہے افغانستا ن کے اندر پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کو تربیتی مواقع فراہم کئے ہیں اور افغانستان کو ترقیاتی منصوبوں کے لئے مال و زر دے کر حکمرانوں کے منہ بند کر رکھے ہیں یہ بھی سچی حقیقت ہے کہ جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے اس کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا مزموم دھندہ جاری ہے بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کو چنے چبانے کا تہیہ کر رکھا ہے کانگرس نے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنوا کر سانس لیا تھا مگر اسے پتہ نہیں تھا کہ مغربی پاکستان اب ایٹمی طاقت بن کر اُبھرے گا اور ایک اسلامی جمہوری ملک بن کراقتصادی طور پر آگے بڑھے گا سی پیک منصوبے کے فوائد سن کر بھارت کے پیٹ میں قولنج کا درد اُٹھنے لگا ہے وہ اس وقت اس کی ناکامی کے لئے ہر حربہ استعمال کررہا ہے پاکستان کے اہم اقتصادی شہروں میں دہشت گردی کا جال پھیلا رکھا ہے معاملہ کچھ اس طرح کا بن گیا ہے کہ پھولوں نے بھی شعلے اُگلے ہیں اِ ک برق پہ ہی الزام نہیں جہادی تنظیموں نے چۂ جائکہ وہ کفاروں کو سبق سیکھاتے اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی چلانا شروع کردی ہے یہ اسلام کے داعی شیدائی بن کر اپنے بہن بھائیوں اور بوڑھے ماں باپ کے خون کے پیاسے بن چکے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ پاکستان کے ازلی دشمن ہمیں استعمال کررہے ہیں اور ہم عقل و دانش سے کام لیں اپنے ہی بھائیوں بہنوں پر دہشت گردی کے وار جہاد نہیں بلکہ یہ کافرانہ عمل ہے اللہ اور اس کے رسولؐ کے احکامات کی نفی کے مترادف ہے یہ لوگ نہ جانے یہ سب بھول کر فساد کی راہ پر کیوں چل نکلے ہیں دکھ کی بات یہ ہے کہ خود کو مسلمان مومن کہلانے والے دینی تعلیم سے آراستہ یہ لوگ کیسی حرکتیں کرنے میں مصروف ہیں اب وقت آگیا ہے کہ یہ لوگ سمجھ جائیں کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام سے آزاد ہوا ہے اس کو مٹانے والے آخر کا ر خود ہی مٹ جائیں گے یہ ملک اللہ اور اس کے رسول ؐ کے امتیوں کا ہے یہ مٹنے کے لئے نہیں اسلام کا قلعہ بننے کے لئے وجود میں آیا ہے انشاء اللہ مستقبل میں یہ اسلام کا ناقابل تسخیر ملک بنے گا اور دشمن دیکھتے رہ جائیں گے جہادیوں سے میری اپیل ہے کہ وہ اس اسلام کے قلعہ کی خود اپنے ہاتھوں سے حفاظت کریں بلکہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے تحریک چلائیں یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ اربوں مسلمان بے بس بن کر منہ تک رہے ہیں اور اپنوں کو ہی موت کے گھاٹ اُتار رہے ہیں شام ، لیبیا ، عراق ، افغانستان کو امریکہ نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا ہماری جہادی تنظیموں نے پہنچایا ہے سو چا جائے تو یہ تباہ کاری اورتباہ حالی سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے ہم اپنوں کے گلے کاٹ رہے ہیں اور اپنی معشیت کو آگ میں جلا کر راکھ بنا رہے ہیں کتنے پاگل اور بیو قوف ہیں ہم یہ سب کی سب جہادی تنظیمیں مسلمانوں کی ہیں جو یہ گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہیں اور دشمنوں کے منصوبے کامیاب بنا رہی ہیں خدارا بس کرو اللہ اور اس کے رسول ؐ کے بندو کفر نہ کرو یہ ناقابل معافی جرم ہے جو کررہے ہو جہاد نہیں یہ فساد ہے اور پھر اپنوں سے کیوں ؟ اللہ سے ڈرو جس نے ایسے لوگوں کے لئے عذاب کے منصوبے بنا رکھے ہیں ایسے لوگوں کودوزخ کی آگ پکار رہی ہے ایک انسان کا قتل پور ی انسانیت کا قتل ہے یہ میں نہیں کہہ رہا یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ؐ کے الفاظ ہیں ۔