اتحادی حکومت کے 5 ماہ میں ڈالر نے نصف سینچری مکمل کر لی

Published on September 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

لاہور(یواین پی) ڈالر نے پاکستانی روپے کی کمر توڑ ڈالی، 13 جماعتوں کی اتحادی حکومت کے 5 ماہ میں ڈالر نے نصف سینچری مکمل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نے موجودہ حکومت کے دور میں اپنی نصف سینچری مکمل کر لی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 40 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 231 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 234 روپے 32 پیسے ہو گئی، یوں موجودہ حکومت کے صرف 5 ماہ کے عرصے میں ڈالر نے دوسری مرتبہ نصف سینچری مکمل کر لی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes