پولیس کا مقصد جرائم پر قابو پانا ہے جدید دور میں جرائم کے انداز بدل گئے ہیں ڈی پی او بہاولنگر

Published on August 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

DPO
ہارون آباد(یواین پی)پولیس کا مقصد جرائم پر قابو پانا ہے جدید دور میں جرائم کے انداز بدل گئے ہیں تو پولیس نے بھی سائنٹیفک انداز سے جرائم کا سراغ لگانے کی حکمت عملی اختیار کی ہے ڈی پی او بہاولنگر منتظر مہدی کی زیر نگرانی و زیر ہدایات ایک خصوصی پولیس ٹیم اس سلسلہ میں نہایت موثر انداز سے کام کر رہی ہے اس خصوصی ٹیم کو ٹیکنیکل ونگ کا نام دیا گیا ہے اس ٹیکنیکل ونگ میں محمد ارشد راڈو اور حافظ محمد اجمل کی خصوصی محنت شامل ہے ۔اس ٹیم نے گزشتہ کچھ عرصے میں نہایت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اندھے جرائم کا سراغ لگا کر مجرمان کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے قتل ،اغواء ،ڈکیتی چوری سمیت سنگین جرائم کا سراغ لگانے میں اس ٹیم نے بے مثال کارکردگی پیش کی ہے ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد نوازش علی بخاری اس ٹیم کی سپر ویژن کرتے ہیں اس مشترکہ مربوط حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کا بچ نکلنا اب ناممکن ہو گیا ہے اس ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر آئی جی پنجاب پولیس ،ڈی آئی جی پنجاب پولیس نے بھی خصوصی انعامات سے نوازا اور کارکردگی پر شاباش دی سائنٹیفک انداز سے ملزمان کا سراغ لگا نا بلا شبہ احسن اقدام ہے جس پر شہریوں نے اس کو خصوصی ستائش کے جذبات سے دیکھا ہے جدید دور کے مجرمان کے لیے ٹیکنیکل ٹیم پولیس کا ایک ایسا ہتھیار ہے جس نے مجرمان کی نیندیں حرام کر دی ہیں تو عوام میں اطمینان کو اجاگر کیا ہے ۔جدید پولیسنگ کا یہ خصوصی انداز بلاشبہ قابل تعریف و تحسین ہے جس پر ڈی پی او بہاولنگر منتظر مہدی ،ڈی ایس پی نوازش علی بخاری ،بشیر احمد پہلوان ایس ایچ او تھانہ صدر ،چوہدری محمد عمران ایس ایچ او تھانہ فقیر والی ،اظہر سعید پراچہ سب ا نسپکٹر تھانہ فقیر والی اور خصوصا محمد ارشد راڈو اور حافظ محمد اجمل خصوصی شاباش کے بجا طور پر مستحق ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题