پشاورہائیکورٹ کا 3 ہفتوں میں پینا ڈول کی مارکیٹ میں فراہمی یقینی بنانےکا حکم

Published on September 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

پشاور(یواین پی) پشاورہائیکورٹ نے 3 ہفتوں میں پینا ڈول کی مارکیٹ میں فراہمی یقینی بنانےکا حکم دے دیا ہے، چیف جسٹس قیصررشید خان نے ریمارکس میں کہا کہ پینا ڈول ایسی دوائی ہے جو ہر گھر کی ضرورت ہے، لیکن مارکیٹ میں شارٹ ہے،حکومت عوام کی مشکلات کا کچھ احساس کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قیصر رشید خان نے دوران سماعت ریمارکس میں کہا کہ پینا ڈول مارکیٹ میں شارٹ ہے، پینا ڈول ایسی دوائی ہے جو ہر گھر کی ضرورت ہے، اب پیناڈول بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، پشاورہائیکورٹ نے 3 ہفتے میں پینا ڈول کی مارکیٹ میں فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔پشاورہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں اور پیناڈول کی عدم دستیابی سے متعلق متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes